0
Tuesday 5 Nov 2019 01:57

یمن کیخلاف جنگ میں 8 سعودی فوجی ہلاک، سعودی عرب کے ہوائی حملے جاری

یمن کیخلاف جنگ میں 8 سعودی فوجی ہلاک، سعودی عرب کے ہوائی حملے جاری
اسلام ٹائمز۔ سعودی فوجی اتحاد کی اعلی کمان کے اعلان کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں یمنیوں کیساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران 8 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سعودی جنگی طیاروں کیطرف سے یمنی شہری آبادیوں پر ہوائی حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سعودی بیان کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجی نجران کے نواحی علاقے الربوعہ میں یمنی فورسز کی پیشقدمی روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں تاحال جاری ہے جب انصاراللہ کی عوامی فورسز کیطرف سے پورے ملک میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں جبکہ یمنی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط ایک ماہ قبل سعودی عرب پر اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کی بندش کا اعلان بھی کر چکے ہیں تاہم سعودی جنگی طیارے یمن کے شمالی علاقوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ غریب ترین عرب ملک یمن پر امیر ترین عرب ملک سعودی عرب کے فوجی اتحاد کیطرف سے مسلط کردہ اس جنگ میں نہ صرف لاکھوں یمنی شہری جانبحق ہو چکے ہیں بلکہ اس جنگ نے یمن کو قحط سے دوچار کر کے وہاں تاریخ کا بدترین انسانی بحران بھی پیدا کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش