0
Tuesday 5 Nov 2019 09:57

سی پیک منصوبوں کیلئے ڈالر کے بجائے چینی کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ

سی پیک منصوبوں کیلئے ڈالر کے بجائے چینی کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے سی پیک سمیت تمام چینی منصوبوں کو امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی (RMB) استعمال کرنے پر رضامندی کا اعلان کیا ہے، اس کی حتمی منظوری کے لیے حکام اس کی سمری کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ نے چینی کرنسی کے استعمال کے کی منظوری گزشتہ ہفتے دی، تاکہ بدھ کو ہونے والے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس پر پیش رفت ہوسکے، حبیب بینک نے چینی کرنسی کے استعمال کے لیے لائسنس حاصل کرلیا ہے، جوائنٹ ورکنگ گروپ میٹنگ میں دونوں اطراف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ توانائی کے تمام نئے منصوبوں میں RAM (چینی کرنسی) کو استعمال کیا جائے گا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں ہونے والے پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے تحت ہونے والے ایک اجلاس میں اہم پیش رفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پارلیمنٹیرنز کے گروپ اور صحافیوں نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے جائزہ لینے کے لیے پورٹ قاسم اور اسلام کوٹ (تھر) کا دورہ کیا گیا تھا، گول میز اجلاس میں حبیب بینک لمیٹیڈ کےہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ نے بتایا کہ چین میں حبیب بینک ارومقی براچ نے چینی کرنسی کے استعمال کے لیے لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان نے پہلے امریکی ڈالرز میں معاملات طے کئے تھے، اس لیے کچھ مسائل تھے جنہیں حل کیا جارہا ہے اور یہ کہ حبیب بینک نے گوادر میں اپنی برانچ کھول لی ہے تاہم کچھ مسائل کے باعث وہ پوری طرح سے چینی کرنسی میں کام نہیں کرسک رہی جس کو جلد حل کر لیا جائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 825668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش