0
Tuesday 5 Nov 2019 10:10

ملتان، ایم ٹی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال 26 ویں روز میں داخل، مریض رل گئے 

ملتان، ایم ٹی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال 26 ویں روز میں داخل، مریض رل گئے 
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال 26ویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا، جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان کے تمام بڑے ہسپتالوں میں آوٹ ڈور بند ہیں، ملتان کا نشتر ہسپتال، چلڈرن کمپلکس، سول ہسپتال، شہباز شریف ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کے دوردراز سے آنے والے مریض مجبورا پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ہاتھوں لُٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ایک طرف شہری سرکاری ہسپتالوں سے دوائیاں نہ ملنے پر نالاں ہیں تو دوسری طرف پرائیویٹ مہنگے ہسپتالوں میں علاج کرانے پر بھی نالاں دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ کو واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک نشتر ہسپتال میں 26روزہ ہڑتال کے باعث ایک لاکھ کے قریب مریض متاثر ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 825669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش