0
Tuesday 5 Nov 2019 10:56

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، نیب

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، نیب
اسلام ٹائمز۔ انٹرپول کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریڈ وارنٹ کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کی وطن واپسی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ نیب ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرپول  کسی کو بےگناہ قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔ انٹرپول کو ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ ملک کے حوالے کرنے کا کہا جاتا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق پاکستان کی عدالتیں اسحاق ڈارکو اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کو عدالت میں پیش نہ ہونے اور ملک سے فرار ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں بدعنوانی کا ریفرنس تیار ہے۔ انٹرپول کے علاوہ بھی نیب کے پاس دوسرے آپشن موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے دوسرے آپشنز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
 
 
خبر کا کوڈ : 825671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش