0
Tuesday 5 Nov 2019 13:08

پاکستان کا دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

پاکستان کا دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ رپورٹ میں زمینی حقائق اور دو دہائیوں سے پاکستان کی کوششوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اور دنیا کو محفوظ مقام بنا دیا گیا۔ پاکستان اپنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے کا پابند ہے، ہم نے دہشت گردوں کے اثاثے منجمد کرنے اور فنڈز روکنے کیلئے وسیع قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متعدد گروہوں کی طرف سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، یہ گروہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش