0
Tuesday 5 Nov 2019 15:11

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں، ابھی تک ان کو ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی، اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کی گزشتہ ہفتے جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آصف زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہیں تھی جس پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے، سابق صدر دو ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے