0
Tuesday 5 Nov 2019 15:15

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس
اسلام ٹائمز۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام، پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری داخلہ قاضی کبیر، ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مختلف قسم کے ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امن و امان سے متعلق اجلاس میں اسٹریٹ کرمنلز کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی سزاؤں میں قانون سازی کے تحت مزید سختی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ 6 نومبر کو چپ تعزیہ اور 10 نومبر کو عید میلادالنبی (ص) کے جلوس ہوں گے، ان جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 4500 سے زائد فورس لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فور وہیکل کی اسنیچنگ میں 2013ء کے مقابلے میں 78 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ٹو وہیکل کی اسنیچنگ میں 2013ء کے مقابلے میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون کی اسنیچنگ میں 2015ء کے مقابلے میں 29 فیصد کمی آئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے اسباب نشے کا عادی، بے روزگاری اور طویل مجرمانہ طریقہ کارہیں۔
خبر کا کوڈ : 825710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش