0
Tuesday 5 Nov 2019 15:18

ن لیگ کے رہنماؤں کی ضمانت ہو رہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارے ہیں، سراج درانی

ن لیگ کے رہنماؤں کی ضمانت ہو رہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارے ہیں، سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کی ضمانت ہو رہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارے ہیں، یہاں سے ضمانت ملے تو مولانا سے جاکر ملاقات کروں۔ احتساب عدالت میں آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، تفتیشی افسر نے بتایا عدالتی حکم پر مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں، مفرور ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

بعدازاں احتساب عدالت کے باہر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کے دھرنے کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں، مولانا فضل الرحمان ایک اچھے آدمی ہیں، یہاں سے ضمانت ملے تو مولانا سے جاکر ملاقات کروں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استغفے سے متعلق پارٹی کی جو پالیسی ہے وہی میرا موقف ہے، ن لیگ کے رہنماؤں کی ضمانت ہورہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش