0
Tuesday 5 Nov 2019 15:42

2 کروڑ کے مچلکے، 7 کروڑ نقد اور مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں جمع

2 کروڑ کے مچلکے، 7 کروڑ نقد اور مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں جمع
اسلام ٹائمز۔ چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت کے عوض مچلکے اور نقد رقم جمع کرادی گئی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اپنا پاسپورٹ اور ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے مریم نواز کی ضمانت کے عوض 7 کروڑ روپے نقد جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔ منگل کے روز مریم نواز کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے کیپٹن (ر) صفدر اور عطااللہ تارڑ ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے مریم نواز کا پاسپورٹ سمیت ضمانتی مچلکے جمع کروائے اور ساتھ ہی 7 کروڑ روپے کی رقم بھی جمع کروائی۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے 24 اکتوبر کو والد نواز شریف کی تیمارداری کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی تھی جب کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دینے کی استدعا کی تھی۔ نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس 8 اکتوبر کو نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے موقع پر گرفتار کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 825723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش