QR CodeQR Code

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک بار پھر احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا

5 Nov 2019 16:23

کل سے تمام ڈاکٹرز 10 بجے سے روزانہ ایک گھنٹے کا احتجاج کرینگے، جبکہ 11 نومبر سے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے دیا جائیگا اور ہسپتالوں میں وارڈز کا بائیکاٹ بھی کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر عالمگیر نے کہا ہے کہ حکومت معاملہ حل کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہی ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عالمگیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت معاملہ حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، معاملات صرف بامقصد مذاکرات سے حل ہوتے ہیں نہ کہ دھمکیوں سے، لیکن حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں، لیکن وہ سب بے اختیار ہیں، تمام مذاکرات آکر نوشیروان برکی پر رُکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے تمام ڈاکٹرز 10 بجے سے روزانہ ایک گھنٹے کا احتجاج کریں گے، جبکہ 11 نومبر سے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے دیا جائے گا اور ہسپتالوں میں وارڈز کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین جی ایچ اے نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے گاؤں گاؤں فری میڈیکل کیمپ لگائیں جائیں گے اور تمام ڈاکٹرز ہفتے کے دن اپنے کلینکس میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے، تاکہ مریضوں کو ریلیف مل سکے، ایمرجنسی آپریشنز بھی جاری رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 825730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825730/گرینڈ-ہیلتھ-الائنس-نے-ایک-بار-پھر-احتجاج-اور-دھرنا-دینے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org