0
Tuesday 5 Nov 2019 16:32

پشاور میں ای چالان سسٹم شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور میں ای چالان سسٹم شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ای چالان سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا عمل جاری ہے، ابتدائی طور پر 100 سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔ ای چالان سسٹم کے بعد روایاتی چالان اور چالان بک ختم کر دی جائے گی، ای چالان شروع ہونے سے عوام وقت کے ضیاع سے بچ جائیں گے۔ ای چالان کے حصول کیلئے شہر بھر میں 400 سے زائد مقامات پر چالان کی وصولی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ترجمان شہاب خان کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کی آسانی کیلئے ای چالان سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر 100 سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے، ای چالان سسٹم کے بعد روایاتی چالان اور چالان بک ختم کردی جائے گی۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان کی مدد سے جرمانے کے وصول کرنے کے بعد شہری کو تصدیقی ایس ایم ایس بھی موصول ہوگا، جس میں جرمانے کے رقم کی ادائیگی کے متعلق ہدایت درج ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 825731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش