0
Tuesday 5 Nov 2019 17:13

جی اسمبلی، گلگت بلتستان کو لداخ کا حصہ دکھانے کے بھارتی اقدام کیخلاف قرارداد مذمت منظور

جی اسمبلی، گلگت بلتستان کو لداخ کا حصہ دکھانے کے بھارتی اقدام کیخلاف قرارداد مذمت منظور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے میں جی بی کو لداخ کا حصہ دکھانے کیخلاف مزمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ منگل کے روز قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کیخلاف قرارداد وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور رکن اسمبلی حاجی رضوان کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جی بی کا یہ مقتدر ایوان ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے غیر انسانی، غیر اخلاقی، غیر قانونی یکطرفہ فیصلے جو کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی اور جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کیا گیا ہے کی پزور مذمت کرتا ہے اور حالیہ دنوں کارگل، لداخ کو صوبہ اور گلگت بلتستان کو لیہ ڈسٹرکٹ میں شامل کرنے کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ جی بی کے عوام اسے سختی سے مسترد کرتی ہے اور اقوام عالم اور ہندوستان کو واضح کرتے ہیں کہ نہ کارگل اور لداخ بھی پاکستان کا حصہ بنے گا، وہاں کے عوام کی اکثریت کی رائے کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 825738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش