0
Tuesday 5 Nov 2019 17:14

کوئٹہ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 35 کلو گرام بارودی مواد برآمد

کوئٹہ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 35 کلو گرام بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ گاڑی سے 35 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ کوئٹہ میں اغبرگ کے مقام پر خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، جبکہ 2 ایس ایم جیز، ایک پستول، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ کارروائی کے بعد شہر کی سکیورٹی میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ 21 اکتوبر کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کو کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر اس وقت زور دار دھماکا ہوا جب پولیس کے ریپڈ رسپانس گروپ کی گاڑی اہل کاروں کو لے کر گزر رہی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 825740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش