0
Tuesday 5 Nov 2019 22:15

میلاد کا اولین مقصد پیغمبرؐ اسلام کی تعلیمات عام کرنا ہے، شاہ عبدالحق قادری

میلاد کا اولین مقصد پیغمبرؐ اسلام کی تعلیمات عام کرنا ہے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ محبت مصطفیٰ (ص) ایمان کی اساس اور مسلمان کا سرمایہ حیات ہے، اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے، مسلمان نبیؐ کریم کی سیرت اپنائیں اور میلاد منائیں۔ کراچی میں جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ میلاد مصطفیٰ (ص) کی محافل کا انعقاد محبت رسولؐ کے اظہار کا ذیعہ اور رہتی دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی، عدل و انصاف، احترام انسانیت کا پیغام پہنچانے کا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیارے نبی مصطفیٰؐ پر درود و سلام بھیجنا درحقیقت آپؐ کی ولادت باسعادت پر اظہار مسّرت و تشکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبیؐ کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، بحرانوں سے نجات کیلئے اسوہ رسولؐ پر عمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 825791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش