0
Tuesday 5 Nov 2019 22:25

کراچی میں پانی کا مسئلہ چند روز میں حل ہو جائیگا، سندھ حکومت کا دعویٰ

کراچی میں پانی کا مسئلہ چند روز میں حل ہو جائیگا، سندھ حکومت کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو ری ویمپ کر دیا گیا ہے، جو پندرہ نومبر سے اپنی مکمل استعداد کے ساتھ فعال ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پیداواری استعداد سو ایم جی ڈی تھی، جس میں سے پینتیس ایم جی ڈی ضائع ہو جاتا تھا، اب اس پمپنگ اسٹیشن کو ری ویمپ کر دیا گیا ہے، اس پمپنگ اسٹیشن کی استعداد سو ایم جی ڈی ہوگئی ہے، جس میں نئی مشینری نصب کی گئی ہے، اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے ہیں، پندرہ نومبر کو اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے متعلقہ اداروں کو بیس بڑے پمپ دیئے ہیں، پہلے اٹھارہ بڑے پمپ تھے، جو بڑھ کر اڑتیس ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش