0
Tuesday 5 Nov 2019 22:34

اسامہ بن لادن کے حملے میں 5 بھارتی ہلاک

اسامہ بن لادن کے حملے میں 5 بھارتی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اسامہ بن لادن نامی ایک بپھرے ہوئے ہاتھی نے 5 دیہاتیوں کو پاؤں تلے روند کے ہلاک کر دیا ہے اور چاولوں کے کھیتوں کو تہس نہس کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی ریاست آسام کے ایک گاؤں بولتار پر ایک بھپرے ہوئے ہاتھی نے دھاوا بول دیا اور کھیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ جب کسان اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے آئے تو ہاتھی نے انہیں پاؤں تلے روند ڈالا جس سے 5 دیہاتیوں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ ہاتھی پہلے بھی مختلف گاؤں پر حملہ کر چکا ہے جس کے بعد اسے اسامہ بن لادن کے نام سے پکارا جانے لگا تھا اور پورے علاقے میں اس کی دہشت قائم ہو گئی تھی۔ کئی بار ہاتھی کو مارنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہر بار بچ نکلا۔ محمکہ جنگلات نے ’اسامہ بن لادن‘ نامی ہاتھی کو پکڑنے کیلیے ڈرونز اور محکمے کے پالتو ہاتھیوں کی مدد سے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دیا ہے تاہم ہاتھی ایک دو بار نظر آنے کے بعد ریوڑ میں پناہ لے کر گھنے جنگل کے اندر داخل ہو گیا ہے۔ اسے بے ہوش کرکے آبادی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک  بغیر دانت والے ہاتھی نے اسی ریاست میں 70 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر مشتعل دیہاتیوں نے ہاتھی کو گھیر کر بجلی کے جھٹکے دے کر مار ڈالا تھا۔
خبر کا کوڈ : 825800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش