QR CodeQR Code

اسرائیل کے مختلف ممالک میں 100 سے زائد سفارت خانے بند

5 Nov 2019 22:50

ین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے اور سفارتی مشن دو وزارتوں کے آپسی جھگڑے کے باعث بدستور بند ہیں۔ سفارت خانوں کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور دروازوں پر ہڑتال کے بینرز آویزاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے دنیا بھر میں سو سے زائد سفارت خانے وزارت خارجہ اور خزانہ کی باہمی چپقلش کے باعث 5 دنوں سے بدستور احتجاجاً بند ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے اور سفارتی مشن دو وزارتوں کے آپسی جھگڑے کے باعث بدستور بند ہیں۔ سفارت خانوں کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور دروازوں پر ہڑتال کے بینرز آویزاں ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سفارتی عملے کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں سفارتی مشن بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سرائیلی وزارت خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ سفارتی دفاتر میں قونصلر خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی کسی کو سفارتی مشن میں داخل ہونے کی اجازت  ہوگی۔ ادھر اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفتر خارجہ کے اہلکاروں پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام دھرتے ہوئے کہا کہ سفارتی اہلکاروں کو بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس ادا کرنا چاہیے لیکن افسوس وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 825803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825803/اسرائیل-کے-مختلف-ممالک-میں-100-سے-زائد-سفارت-خانے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org