QR CodeQR Code

شام سے ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن گرفتار

5 Nov 2019 23:00

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ شام کے صوبے حلب کے علاقے اعزاز میں ترک فوج نے چھاپہ مار کر 65 سالہ رسمیہ عواد کو حراست میں لے لیا۔ رسمیہ عواد ایک ٹرک میں اپنے شوہر، بہو اور 5 بچوں کے ساتھ رہتی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں ترک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ شام کے صوبے حلب کے علاقے اعزاز میں ترک فوج نے چھاپہ مار کر 65 سالہ رسمیہ عواد کو حراست میں لے لیا۔ رسمیہ عواد ایک ٹرک میں اپنے شوہر، بہو اور 5 بچوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ رسمیہ عواد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان سے دولت اسلامیہ کے بارے میں بہت سی معلومات مل سکتی ہیں جن میں داعش کی اندر کی معلومات بھی شامل ہوسکتی ہیں۔ ابوبکر البغدادی کے 5 بھائی اور کئی بہنیں ہیں جن میں سے یہ معلوم نہیں کہ کتنے زندہ ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 825807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825807/شام-سے-ابوبکر-البغدادی-کی-بڑی-بہن-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org