0
Tuesday 5 Nov 2019 23:36

سنکیانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہی گلگت بلتستان میں بھی ہو رہا ہے، جاوید حسین

سنکیانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہی گلگت بلتستان میں بھی ہو رہا ہے، جاوید حسین
اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی جاوید حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو موقع ہم فراہم کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام بہتر سالوں سے اپنے حقوق کیلئے چیخ رہے ہیں، بہتر سالوں سے الحاق کیلئے آوازیں بلند کی جا رہی ہیں لیکن یہ آوازیں ایوان کی دیواروں کے بیج کہیں دب کر رہ جاتی ہیں۔ منگل کے روز قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کیخلاف قرارداد پر بحث کرتے ہوئے جاوید حسین نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کا واحد راستہ یہ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پاس کر کے جی بی کو فوری طور پر پانچواں آئینی صوبہ بنایا جائے، عوام آئینی صوبہ چاہتے ہیں لیکن جب ہمارے وفاقی وزراء خود کہیں کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے اور ادھر سے بھارت بھی کہتا ہے کہ یہ متنازعہ ہے تو اس طرح ہم بھارت کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ گلگت بلتستان میں بھی ہو رہا ہے، سنکیانگ میں اعلیٰ عہدوں پر کمیونسٹوں کو بٹھایا جاتا ہے، مقامی لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے یہاں بھی ایسا ہو رہا ہے، اس طرح کی چیزیں دشمن کو موقع فراہم کرتی ہیں، وفاقی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر کو ایس ایس آر ختم کر کے بھارت میں ضم کیا جا سکتا ہے تو یہاں گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی کیوں نہیں دی جا سکتی، بھارت روز اقوام متحدہ کی قراردوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آخر یہ خلاف ورزی ہم کیوں نہیں کر سکتے؟
خبر کا کوڈ : 825815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش