0
Tuesday 5 Nov 2019 23:58

سی پیک کی جے سی سی میٹنگ میں احتجاج کے بعد گلگت بلتستان کے دو منصوبے شامل

سی پیک کی جے سی سی میٹنگ میں احتجاج کے بعد گلگت بلتستان کے دو منصوبے شامل
اسلام ٹائمز۔ سی پیک کی جوائنٹ کواپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے نویں اجلاس میں احتجاج کے بعد گلگت بلتستان کے 190 میگاواٹ کے دو پاور منصوبوں کو منٹس میں شامل کرتے ہوئے دونوں منصوبوں کی حکومتی سطح پر فنڈنگ (جی ٹو جی موڈ) کی منظوری دیدی گئی۔ اس سے پہلے ان منصوبوں کی فنڈنگ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی موڈ) کے تحت ہونی تھی، یہ منصوبے جے سی سی کے چھٹے اجلاس میں منظور ہوئے تھے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں ہونے والے جے سے سی اجلاس کے ایجنڈے میں جی بی کا کوئی منصوبہ شامل نہیں تھا جس پر وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے احتجاج کیا اور کہا کہ سی پیک کا گیٹ وے ہونے کے باؤجود پھنڈر اور کے آئی یو پاور پراجیکٹ کو شامل نہ کرنا خطے کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے آخرے حصے گوادر میں پراجیکٹ لگائے جا رہے ہیں لیکن گیٹ وے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کے سی پیک میں شامل منصوبوں کو پرائیویٹ انویسٹمنٹ کے زریعے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت خود فنڈنگ کیلئے تیار نہیں، تھاکوٹ اور رائیکوٹ شاہراہ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف موٹرویز پر توجہ دی جا رہی ہے، رائیکوٹ اور تھاکوٹ شاہراہ منصوبہ سی پیک کا بنیادی حصہ ہے، حکومت اس پر توجہ کیوں نہیں دے رہی؟ 

وزیر اعلیٰ کے احتجاج پر وزیر پلاننگ خسرو بختیار نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ ماحول خراب نہ کریں اور اپنی تقریر مختصر کریں۔ بعد میں وزیر اعلیٰ کے شدید احتجاج کے بعد کے آئی یو اور پھنڈر منصوبوں کو جے سی سی میٹنگ کے منٹس میں شامل کر دیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ خسرو بختیار نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی گرڈ سٹیشن نہیں، جب وہاں ریجنل گرڈ سٹیشن لگے گا تب ہی پتہ لگے گا کہ وہاں بجلی کی پیداوار کتنی ہے اور کتنی بچتی ہے، جس کے بعد ہی ملک کے دیگر حصوں کو فروخت کرنے کے قابل ہوں گے، سرمایہ کاری کے ذریعے پاور پلانٹ لگا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں ریجنل گرڈ سٹیشن کے منصوبے کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کر کے سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کروایا گیا ہے، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد گلگت بلتستان میں پاور منصوبوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری آسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 825821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش