QR CodeQR Code

کراچی، 72 سالہ قدیمی جلوس چپ تعزیہ نشترپارک سے برآمد

6 Nov 2019 09:55

جلوس کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ختم جلوس مجلس منعقد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایام عزا کا آخری روز، کراچی سمیت ملک بھر میں چپ تعزیہ کے الواداعی جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں انجمن امامیہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام 8 ربیع الاول کو سالانہ مجلس و جلوس عزا سے علامہ علی کرار نقوی نے خطاب کیا، مجلس کے بعد 72 سالہ قدیمی چپ تعزیہ کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہونے کے بعد روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ختم جلوس مجلس منعقد ہوگی۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔


خبر کا کوڈ: 825830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825830/کراچی-72-سالہ-قدیمی-جلوس-چپ-تعزیہ-نشترپارک-سے-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org