0
Wednesday 6 Nov 2019 19:10

علامہ سید جواد نقوی کی مفتی خان محمد قادری سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

علامہ سید جواد نقوی کی مفتی خان محمد قادری سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ اسلامیہ کے پرنسپل مفتی خان محمد قادری سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور مشترکات پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ جواد نقوی نے مفتی خان محمد قادری کو 17 نومبر کو جامعہ عروةالوثقیٰ میں ہونیوالی ختم نبوت و وحدت امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو انہوں نے مشروط طور پر قبول کرلی کہ اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ خود ذاتی طور پر جشن میلاد النبی کی مناسبت سے ہونیوالے پروگرام میں ضرور شریک ہوں گے۔

مولانا مفتی خان محمد قادری نے علامہ جواد نقوی کی علمی تحقیقی اور اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیعہ سنی مسلمانوں کو مل کر مشترکہ دشمن کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام مسالک کے علماء کو اتحاد امت کے فروغ کیلئے باہمی رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔ اس سے ابہام دور ہوتے اور قربتیں بڑھتی ہیں۔ علامہ جواد نقوی نے مفتی خان محمد قادری سے ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممتاز اہلسنت عالم دین کی عیادت اور مزاج پرسی کیلئے آئے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مفتی خان محمد قادری جلد صحتیاب ہوں۔
خبر کا کوڈ : 825832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش