QR CodeQR Code

بھارت سے 15 سو سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

6 Nov 2019 10:53

واہگہ بارڈر پہنچنے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران خان، ترجمان عامر ہاشمی اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ نے بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ کی قیادت میں شریمنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کےایک ہزار یاتری اور پارٹی لیڈر سرجیت سنگھ کی قیادت میں دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے 500 یاتری لاہور پہنچے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکھ مذہب کے بانی اور ان کے روحانی پیشوا بابا کرونانک کی 550 ویں سالگرہ اور کرتار پور راہداری کی  افتتاحی تقریبات میں شرکت کیلئے پندرہ سو سے زائد سکھ یاتری بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پہنچنے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران خان، ترجمان عامر ہاشمی اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ نے بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ کی قیادت میں شریمنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کےایک ہزار یاتری اور پارٹی لیڈر سرجیت سنگھ کی قیادت میں دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے 500 یاتری لاہور پہنچے ہیں۔ سکھ یاتری لاہور سے براہ راست ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے، جہاں بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کی مختلف تقاریب میں اور 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 825838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825838/بھارت-سے-15-سو-زائد-سکھ-یاتری-پاکستان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org