QR CodeQR Code

ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال پر ہائیکورٹ برہم، رہنماوں کا طلب کرلیا

6 Nov 2019 11:45

لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک ہڑتالیوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ قانون کی عملداری کے اس معاملے پر انتظامیہ کیساتھ ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ابھی تک ان کے لائسنس کیوں منسوخ نہیں کئے؟عدالتیں موجود ہیں تو پھر ہڑتال کیوں کی گئی؟


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہر صورت ہڑتال ختم کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک ہڑتالیوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ قانون کی عملداری کے اس معاملے پر انتظامیہ کیساتھ ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ابھی تک ان کے لائسنس کیوں منسوخ نہیں کئے؟عدالتیں موجود ہیں تو پھر ہڑتال کیوں کی گئی؟ عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کے اعتراضات تھے تو عدالت سے رجوع کرتے، عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال ہر صورت ختم کرائیں گے۔ عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو طلب کر لیا۔ عدالت نے صدرلاہور ہائیکورٹ بار کو بھی طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 825843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825843/ینگ-ڈاکٹر-کی-ہڑتال-پر-ہائیکورٹ-برہم-رہنماوں-کا-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org