0
Wednesday 6 Nov 2019 14:00

وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی عیادت سے روک دیا گیا

وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی عیادت سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملنے سے روک دیا گیا۔ اسلام آباد کے میں نیب حکام نے حفیظ الرحمٰن کو شاہد خاقان کی عیادت کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد وہ مایوس لوٹ گئے۔ ادھر ایک بیان میں وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی عیادت کرنا چاہتے تھے لیکن نیب حکام نے اجازت نہیں دی، یہ سراسر سیاسی انتقام ہے، حفیظ الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی محسن گلگت بلتستان ہیں، انہوں نے کانا ڈویژن سے آزادی دلائی، گلگت کے لئے ایل پی جی منصوبے کا تحفہ دیا، ہم ان کے احسانات نہیں بھول سکتے۔ یاد رہے کہ کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 825859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش