QR CodeQR Code

بارش کے پیش نظر آزادی مارچ کے شرکاء کو ریلیف فراہم کیا جائے، عمران خان

6 Nov 2019 14:47

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے نے چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو دھرنے کے مقام کا فوری دورہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے شرکاء کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈے اے) کو دھرنے کے مقام کا فوری دورہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے شرکاء کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اس سے قبل آزادی مارچ میں شریک مزید دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، جب کہ سردی کی شدت سے بیمار ہو کر سینکڑوں افراد پمز اسپتال منتقل ہوگئے ہیں۔ انتقال کرنے ہونے والوں میں خضدار کے 70 سالہ سیف اللہ اور کوئٹہ کے 80 سالہ محمد اختر شامل ہیں جن کی نعشیں آبائی گاؤں بھجوا دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز بھی آزادی مارچ میں شریک ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا تھا۔ 55 سالہ عبدالکریم کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق 300 سے زائد شرکا بخار نزلہ اور زکام کے سبب پمز اسپتال پہنچ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ شب بارش اور تیز ہوا نے خیمے اکھاڑ دیئے جب کہ سردی شدت میں بھی اضافہ ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 825868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825868/بارش-کے-پیش-نظر-آزادی-مارچ-شرکاء-کو-ریلیف-فراہم-کیا-جائے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org