QR CodeQR Code

اگر حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں، مصطفیٰ کمال

6 Nov 2019 15:12

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ صوبائی، وفاقی اور لوکل گورنمنٹ کچرا اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی کو زیب نہیں دیتا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کریں، اگر اپوزیشن حکومت کو ہٹانے میں سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفی دے دیں۔


اسلام ٹائمز۔  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے، عمران خان سے گزارش ہے کہ سختی کم کریں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہاکہ مولانا پھنسے والے سیاست دان نہیں ہیں وہ اپنے کارڈز کھیل رہے ہیں، مولانا نے ایک بڑا مجمع جمع کیا ہے وہ بند گلی میں نہیں پھنسے ہیں، مجھے احساس ہے جس طرح وزیراعظم نے مولانا کی ذات پر حملہ کیا، اس طرح کی باتیں کرنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، اگر آئینی اختیارات سے متعلق مارچ ہوتا تو ہم بھی شرکت کرتے، دنیا بھر میں انتخابات ہوتے ہیں مڈٹرم الیکشن ہوتے ہیں، حالانکہ بھارت میں بھی الیکشن ہوتے ہیں لیکن دندھالی کا شور نہیں ہوتا،پی پی اور ن لیگ دو جماعتوں نے الکیٹرول ریفارمز نہیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی، وفاقی اور لوکل گورنمنٹ کچرا اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی کو زیب نہیں دیتا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کریں، اگر اپوزیشن حکومت کو ہٹانے میں سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفی دے دیں، ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 50 ہزار کا کام اب 5 لاکھ روپے میں ہوتا ہے، عمران خان سے گزارش ہے کہ سختی کم کریں تاکہ کرپشن کا ریٹ کم ہوسکے، الیکشن کمیشن کے دو ارکان کا تقرر نہ ہوسکا کیونکہ اپوزیشن اور حکومت ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 825872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825872/اگر-حکومت-نہیں-چل-رہی-الیکشن-ہونا-کوئی-معیوب-بات-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org