QR CodeQR Code

نواز شریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محمد زبیر

6 Nov 2019 15:27

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف اس وقت باہر کے لئے سفر کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں، ن لیگ اپنے لائحہ عمل کے تحت آزادی مارچ میں شامل ہوئی، جے یو آئی کی حمایت جلسے کی حد تک تھی اس میں شرکت کی، دھرنے کا فیصلہ جے یو آئی کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سروسز اسپتال میں اچھی دیکھ بھال کی گئی، شریف میڈیکل سٹی میں زیادہ کمفرٹ ہوں گے، اس لئے وہاں جانا چاہتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ وہ اس وقت باہر کے لئے سفر کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں۔ آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے لائحہ عمل کے تحت آزادی مارچ میں شامل ہوئی، جے یو آئی کی حمایت جلسے کی حد تک تھی اس میں شرکت کی، دھرنے کا فیصلہ جے یو آئی کا ہے۔


خبر کا کوڈ: 825875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825875/نواز-شریف-کے-باہر-جانے-بارے-میں-اب-تک-کوئی-فیصلہ-نہیں-ہوا-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org