QR CodeQR Code

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث دھماکا، 11 افراد جھلس گئے

6 Nov 2019 15:42

پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں پیش آیا جہاں داد محمد نامی شخص کے گھر کے مکین رات کو گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے۔ کم پریشر کی وجہ سے ہیٹر بجھ گیا اور کمرے میں گیس بھرگئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 8 بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں پیش آیا جہاں داد محمد نامی شخص کے گھر کے مکین رات کو گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے۔ کم پریشر کی وجہ سے ہیٹر بجھ گیا اور کمرے میں گیس بھرگئی۔ صبح ہوتے ہی گھر کے مکینوں نے کمرے میں آگ سلگائی تو اچانک دھماکہ ہوا۔ واقعے میں گھر کے 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کردیا گیا، حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 825883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825883/کوئٹہ-گیس-لیکج-کے-باعث-دھماکا-11-افراد-جھلس-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org