0
Wednesday 6 Nov 2019 18:13

پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی حیثیت کھونے کے بعد عوام پر ظلم، زیادتیاں کرکے دہشتگرد جماعت بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی حیثیت کھونے کے بعد عوام پر ظلم، زیادتیاں کرکے دہشتگرد جماعت بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی حیثیت کھو بیٹھی ہے جس کی وجہ سے اپنے مخالفین پر ظلم، زیادتیاں  کی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی ایک دہشتگرد جماعت بن چکی ہے۔ عادل ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لاڑکانہ کی شکست کے بعد پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا ہوگیا ہے، مخالف جماعت کے لوگوں پر زیادتیاں کی جارہی ہیں، سندھ بھر میں پی ٹی آئی، جی ڈی اے کے کارکنوں کو پیپلز پارٹی کے لوگوں کی جانب زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کی زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں، جھوٹے مقدمات دج کئے جارہے ہیں، ظلم کا وقت اب زیادہ نہیں چلے گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پورے پاکستان کی طرح سندھ سے بھی خاتمہ ہوچکا ہے، زرداری اور اومنی گروپ کی کرپشن کی ساری کڑیاں مراد علی شاہ سے جاکر ملتی ہیں، سندھ میں جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے، مراد علی شاہ نے پہلے وزیر خزانہ رہ کر کرپشن کی اور اب وزیراعلیٰ بن کے کرپشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا  کہ وزیراعظم کی جانب سے غریب خاندانوں کے لئے راشن کارڈ متعارف کروایا جارہا ہے جس سے غربت کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے ملک ترقی کر رہا جو مخالفین سے برادشت نہیں ہورہی ہے، ملک دشمن عناصروں کے کہنے پر دھرنے دیئے جارہے ہیں، سارے چور ایک کنٹینیر پر جمع ہوکر خود کو احتساب سے بچانا چاہتے، کوئی بھی احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکتا۔
خبر کا کوڈ : 825914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش