QR CodeQR Code

بےبنیاد پروپیگنڈے پر عوام کو اسلام آباد میں جمع کیا گیا، نور الحق قادری

6 Nov 2019 18:53

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ دھرنا عمائدین سے درخواست ہے کہ ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا اجتماع پرامن طریقے سے ختم ہو، حساس معاملات پر سیاست سے اجتناب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل ایک فاسق اور ظالم ملک ہے، وزیراعظم نے واضح کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، بے بنیاد پروپیگنڈے پر عوام کو اسلام آباد میں جمع کیا گیا، دھرنا عمائدین سے درخواست ہے کہ ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا اجتماع پرامن طریقے سے ختم ہو، حساس معاملات پر سیاست سے اجتناب کیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر جگہ ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں، جب تک ہم ریاست مدینہ کے اصولوں سے دور رہیں گے ہم کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ناموس رسالت اور ختم نبوت کی بات آئے گی تو پی ٹی آئی ہراول دستے میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 825921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825921/بےبنیاد-پروپیگنڈے-پر-عوام-کو-اسلام-آباد-میں-جمع-کیا-گیا-نور-الحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org