QR CodeQR Code

لاہور میں ’’چپ تعزیے‘‘ کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

6 Nov 2019 19:20

چپ تعزیے کا روایتی جلوس لاہور کے تاریخی عزا خانے ’’کربلا گامے شاہ‘‘ سے برآمد ہوتا ہے۔ یہ جلوس امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے نکالا جاتا ہے، اس میں عزدار ماتم کرتے ہیں نہ نوحہ خوانی، بلکہ خاموشی سے جلوس میں چلتے ہیں۔ جلوس لوئر مال، ضلع کچہری، سول سیکرٹریٹ سے ہوتا ہوا، اسلام پورہ پہنچا، جہاں امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ سے ہوتا ہوا واپس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ گیارہویں امام، حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے لاہور میں ایام عزاء کا آخری جلوس ’’چپ تعزیہ‘‘ کربلا گامے شاہ سے برآمد ہوا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسلام پورہ میں امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ پہنچا جہاں سے واپس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چپ تعزیے کا روایتی جلوس لاہور کے تاریخی عزا خانے ’’کربلا گامے شاہ‘‘ سے برآمد ہوتا ہے۔ یہ جلوس امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے نکالا جاتا ہے، اس میں عزدار ماتم کرتے ہیں نہ نوحہ خوانی، بلکہ خاموشی سے جلوس میں چلتے ہیں۔ جلوس لوئر مال، ضلع کچہری، سول سیکرٹریٹ سے ہوتا ہوا، اسلام پورہ پہنچا، جہاں امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ سے ہوتا ہوا واپس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں لاہور بھر سے عزادار خواتین و حضرات، بچوں بوڑھے کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔ جلوس میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کی ضریح مبارک، تعزیے، محمل اور علم پاک کی شبیہیں اُٹھا رکھی تھیں۔ جلوس کے راستے میں سبیلیوں اور نیاز امام حسین علیہ السلام کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ متعدد مقامات پر عزاداروں کی چائے کیساتھ تواضع بھی کی گئی۔ لاہور میں ایام عزاء کے آخری جلوس ’’چپ تعزیہ ‘‘ کے بعد سوگ ختم کئے جانے کا اعلان ہوتا ہے اور 9 ربیع الاول کو عیدِ شجاع کی تقریبات ہوتی ہیں، جن میں علماء، ذاکرین اور شعراء حضرات بارگاہ اہلبیت علیہ السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جلوس کے موقع سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوس کے راستے میں آنیوالی گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 825931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825931/لاہور-میں-چپ-تعزیے-کا-جلوس-مقررہ-راستوں-سے-ہوتا-ہوا-کربلا-گامے-شاہ-پہنچ-کر-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org