QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع

6 Nov 2019 19:36

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے جمعہ تک بارشوں اور مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گذشتہ روز دیر بالا کے علاوہ بالاکوٹ اور مالم جبہ میں 17 ملی میٹر، کاکول میں 13، کالام میں 12، چراٹ میں 10، تیمرگرہ میں 9، سیدو شریف میں 7 اور کوہستان میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دیر بالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سردی کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ دیر بالا کے بالائی علاقوں عشیری درہ، کوہستان، کمراٹ، سیاسن، براول اور لواری کے پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے جمعہ تک بارشوں اور مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گذشتہ روز دیر بالا کے علاوہ بالاکوٹ اور مالم جبہ میں 17 ملی میٹر، کاکول میں 13، کالام میں 12، چراٹ میں 10، تیمرگرہ میں 9، سیدو شریف میں 7 اور کوہستان میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 14، جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 825936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825936/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-علاقوں-میں-بارش-اور-پہاڑوں-پر-برفباری-کا-سلسلہ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org