QR CodeQR Code

پاراچنار، دولت خیل میں پرائیویٹ سکول کے اساتذہ، والدین اور بچوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

6 Nov 2019 21:22

مقررین نے کہا کہ مارچ سے علاقے کے بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے پرائیویٹ سکول چلا رہے ہیں، کیونکہ علاقے میں سکول موجود نہیں تھا۔ اس وجہ سے اکثر بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم تھے۔ اور سکول کھلنے کے بعد علاقے کے بچوں نے سکول جانا شروع کردیا، تاہم علاقے کے بعض بااثر لوگ علاقے میں سکول کو بند کرنے کے درپے ہیں



اپر کرم کے علاقے شاخ دولت خیل میں پرائیویٹ سکول چلانے والے مالکان اور بچوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گاؤں کے بااثر لوگ علاقے میں تعلیمی ترقی روکنے اور سکول بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاراچنار پریس کلب کے سامنے سکول کے ننھے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے سکول اساتذہ، والدین، سکول کے مالک اور پرنسپل مشتاق حسین نے کہا کہ مارچ سے علاقے کے بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے پرائیویٹ سکول چلا رہے ہیں، کیونکہ علاقے میں سکول موجود نہیں تھا۔ اس وجہ سے اکثر بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم تھے۔ اور سکول کھلنے کے بعد علاقے کے بچوں نے سکول جانا شروع کردیا، تاہم علاقے کے بعض بااثر لوگ علاقے میں تعلیمی ترقی سے ناخوش ہیں اور سکول کو بند کرنے کے درپے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں سکول چلانا مشکل ہوگیا ہے، بلکہ بچوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ ان بااثر افراد کے خلاف کاروائی کریں اور انہیں تحفظ فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 825963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825963/پاراچنار-دولت-خیل-میں-پرائیویٹ-سکول-کے-اساتذہ-والدین-اور-بچوں-کا-اپنے-مطالبات-حق-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org