0
Thursday 7 Nov 2019 20:13

پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا ہے، صوبے کے قیام کے حوالے سے نعرہ محض ایک جھانسہ تھا، بلاول بھٹو زرداری 

پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا ہے، صوبے کے قیام کے حوالے سے نعرہ محض ایک جھانسہ تھا، بلاول بھٹو زرداری 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ملتان ڈویڑن کے صدر خالد حنیف لودھی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں ہونے والے عشائیے میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اور پنجاب کے سابق گورنر مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شریک پارٹی رہنماوں و معززین سے فردا فردا ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر شرکاء سے اسلام آباد کی صورت حال پر گفتگو بھی کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ سے اسلام آباد تک آزادی مارچ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان شریک رہے، وہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ دھرنے میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی سی ای سی کرے گی، انہوں نے عشائیے میں شریک افراد سے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے رائے بھی مانگی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا ہے، صوبے کے قیام کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نعرہ محض ایک جھانسہ تھا، پاکستان پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خواب کی تعبیر کے لئے عملی جدوجہد کی اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری جدوجہد کو منزل ملے گی۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، سید علی موسی گیلانی، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، عمران لودھی ایڈووکیٹ، چیمبر آف کامرس کے چیئرمین میاں فضل الہی، صدر ہائی کورٹ بار ملک عثمان حیدر، صدر ڈسٹرکٹ بار ناظم خان، پاکستان کاٹن جنرز کے چیئرمین حاجی اکرم، کانٹوں جنرز کے سابق وائس چیئرمین شہزاد خان، سابق چیئرمین کاٹن جنرز طلعت سہیل، رانا لقمان، راو صدرالدین، شہزاد حبیب، کرنل قطب، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، حبیب اللہ شاکر ایڈوکیٹ، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجا، نشید عارف گوندل ایڈووکیٹ، شیخ عمران خالد ٹیپو، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، خواتین ونگ کی راضیہ رفیق، شگفتہ حبیب، سعیدہ جمال لابر، عابدہ بخاری، ملک ندیم اختر، شبیر قریشی، شیخ فرحان، شبیر علوی، اسلم بھٹی، نوید اختر و دیگر موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 825966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش