0
Wednesday 6 Nov 2019 22:05

دھرنے سے پاک فوج کا کوئی لینا دینا نہیں، میجر جنرل آصف غفور

الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی تعیناتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہوتا
دھرنے سے پاک فوج کا کوئی لینا دینا نہیں، میجر جنرل آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دھرنا سیاسی ایکٹویٹی ہے، اس میں فوج کو کوئی کردار نہیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دھرنا سیاسی ایکٹویٹی ہے، اس میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔ ہم جن کاموں میں مصروف ہیں، وہ کام ہمیں اجازت نہیں دیتے کہ ہم سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہوں۔ فوج بطور ادارہ کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میں جب بھی بولتا ہوں اداروں کیلئے بولتا ہوں، اپنی ذات کیلئے نہیں بولتا، جو بھی بیان دیتا ہوں ادارے کے ترجمان کی حیثیت سے دیتا ہوں۔ 2014ء کے دھرنے میں پاک فوج نے حکومت کا ساتھ دیا تھا لیکن انتخابات میں فوج کا کوئی کردار نہیں، چیف الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی تعیناتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہوتا، فوج کی خواہش نہیں ہوتی کہ الیکشن میں کوئی کردار ادا کریں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کی 70 سالہ جنگ اور 20 سال سے سکیورٹی کے کاموں میں مصروف ہے اور قربانیاں دے رہی ہے وہ دیگر کاموں پر توجہ نہیں دیتی، حکومت اور فوج نے کشمیر کےمعاملے پر کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کرے گی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتری صرف کرتارپور تک محدود رہیں گے، کرتار پور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے یکطرفہ راستہ ہے، کرتار پور میں ملکی سکیورٹی یا خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سکھ یاتریوں کی پاکستان میں انٹری قانون کےمطابق ہو گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں وہ دھرنے کے بین الاقوامی اثرات سے واقف ہیں۔ دھرنے سے متعلق پاک فوج موقف دے چکی ہے اور دھرنے کے باعث مسئلہ کشمیر کی جانب توجہ کم ہوئی۔ 
خبر کا کوڈ : 825972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش