QR CodeQR Code

جشن عید میلادالنبیؐ سرکاری سطح پر منایا جائے، ثروت اعجاز قادری

6 Nov 2019 23:04

علماءکرام سے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ میلاد ریلیوں، جلوسوں اور جلسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سرکاری سطح پر پروگرامات کئے جائیں، میلاد ریلیوں، جلوسوں اور جلسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماءکرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، سندھ اور وفاقی حکومت سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجائیں، پاکستان سنی تحریک کے تحت عظیم الشان میلاد ریلی 11 ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانے سے نکالی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میلاد جلوسوں اور ریلیوں کے راستوں کی پیوند کاری اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، عاشقان رسولؐ درود و سلام کی صداﺅں میں گلی گلی قریہ قریہ سبز پرچموں سے سجا دیں۔


خبر کا کوڈ: 825983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825983/جشن-عید-میلادالنبی-سرکاری-سطح-پر-منایا-جائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org