0
Wednesday 6 Nov 2019 23:36

ڈی آئی خان، عید میلاد النبی کا سکیورٹی پلان جاری

ڈی آئی خان، عید میلاد النبی کا سکیورٹی پلان جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے بارہ ربیع الاول کے حوالے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کیا گیا، ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ضلع بھر کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کر کے ہر سیکٹر کا انچارج ایس پی کو مقرر کیا گیا ہے۔ عید میلاد النبی (ص) بارہ ربیع الاول کے دن کل 16 جلو س نکالے جائیں گے، جن میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے 02 بڑے رجسٹرڈ جلوس جبکہ پہاڑپور سے 09، کلاچی سے 01، یارک سے 02 اور پروآ سے 02 روایتی جلوس نکالے جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں 30 مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں گی جبکہ داخلی خارجی راستوں کو 06 اہم مقامات پر مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔

بارہ ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں ڈی پی او ڈیرہ سمیت پانچ ایس پیز، سات ایس ڈی پی اوز، پانچ انسپکٹرز، 74 سب انسپکٹرز اور 52 اے ایس آئیز، اہلسنت دیوبندی مسلک کے جلوسوں کے ہمراہ 267 افسران و جوان جبکہ بریلوی مسلک جلوسوں کے ہمراہ 284 افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا ہے، جس کے لئے ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بارہ ربیع الاول کو ان جلوسوں کے تمام راستوں کو مکمل طور سیل کیا جائے گا جبکہ جلوس کے ہمراہ پولیس کے علاوہ بم سکواڈ، سراغ رساں کتے اور سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔مختلف حساس مقامات پر ناکے لگا کر لوگوں کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ڈی پی اوڈیرہ دلاور خان بنگش کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ملکی حالات کے پیش نظر ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو وطن کا محافظ سمجھتے ہوئے قانون کی مدد کرے۔
خبر کا کوڈ : 825991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش