QR CodeQR Code

پرویزالہیٰ کی فضل الرحمان سے ملاقات میں پیشرفت، معاہدہ تشکیل دیئے جانے کا امکان

7 Nov 2019 01:18

حکومت کی جانب سے معاہدے میں مولانا فضل الرحمان کو اعلیٰ سطح کی ٹھوس ضمانت دینے کی پیشکش کی گئی ہے، جس کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد حکومت اور رہبر کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ایک معاہدہ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ بدھ کی شام اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں میں حکومت اور رہبر کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ایک معاہدہ تشکیل دیئے جانے پر گفتگو ہوئی۔ حکومت کی جانب سے معاہدے میں مولانا فضل الرحمان کو اعلیٰ سطح کی ٹھوس ضمانت دینے کی پیشکش کی گئی ہے، جس کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لیکن امید ہے کہ چوہدری برادران مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 825996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825996/پرویزالہی-کی-فضل-الرحمان-سے-ملاقات-میں-پیشرفت-معاہدہ-تشکیل-دیئے-جانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org