QR CodeQR Code

آزادی مارچ نیب کی کارروائیاں اور احتساب کا عمل روکنے کے لیے تھا، عارف حمید

7 Nov 2019 10:38

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار کا کہنا تھا مستقبل کے حوالے سے بہت ساری یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں، بلوچستان میں مولانا کو باقاعدہ حصہ بھی دیا جائے گا، نیب جے یو آئی (ف) کیخلاف کیسز نہیں کھولے گا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار اور صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ استعفے کے لیے تھا ہی نہیں بلکہ نیب کی کارروائیاں اور احتساب کا عمل روکنے کے لیے تھا۔ ملک کے معروف صحافی عارف حمید نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سود مند رہی ہے اور امید ہے کہ آزادی مارچ چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ ختم کرنے کے حوالے سے معاملات کافی حد  تک طے ہوگئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے کہ مولانا کو کیا دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے بہت ساری یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں اور بلوچستان میں باقاعدہ حصہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی (ف) کے رہنماوں کیخلاف کیسز نہیں کھولے گا اور جو چل رہے ہیں ان پر کارروائی روک دی جائے گی۔ معروف صحافی نے کہا کہ نون لیگ کے 80 فیصد مسائل حل ہو چکے ہیں اور جو کیسز کھولنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں وہ روک دی گئی ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 826010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826010/آزادی-مارچ-نیب-کی-کارروائیاں-اور-احتساب-کا-عمل-روکنے-کے-لیے-تھا-عارف-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org