QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کا مکمل ریکارڈ اور کوائف طلب کرلئے

3 Jul 2011 12:11

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان، کلاچی اور بعض دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کا مکمل ریکارڈ اور کوائف طلب کر لئے ہیں


ڈی آئی خان:اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے تمام اضلاع میں قائم دینی مدارس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کا مکمل ریکارڈ اور کوائف وفاقی حکومت کو بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو ان مدارس میں شورش زدہ علاقوں فاٹا اور ملاکنڈ کے طلبہ کی تعداد، مدارس کی رجسٹریشن، طلبہ کو دی جانیوالی تعلیم اور ان کی فنڈنگ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈی آئی خان، کلاچی اور بعض دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کا مکمل ریکارڈ اور کوائف طلب کر لئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 82602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82602/وفاقی-حکومت-نے-خیبر-پختونخواہ-اور-فاٹا-کے-مدارس-میں-زیر-تعلیم-غیر-ملکی-طلبہ-کا-مکمل-ریکارڈ-کوائف-طلب-کرلئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org