0
Thursday 7 Nov 2019 11:03

سعودی اور اماراتی حکومت کی حمایت سے طے پانے والے میثاقِ ریاض کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران خان

سعودی اور اماراتی حکومت کی حمایت سے طے پانے والے میثاقِ ریاض کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے یمن کی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی قیادت کے عملی اقدامات اور اماراتی حکومت کی حمایت سے طے پانے والے تاریخی میثاقِ ریاض کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ معاملے کے سیاسی حل اور یمن میں دیرپا امن و استحکام کی جانب پیشرفت کے حوالے سے یہ معاہدہ قطعی طور پر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت باغیوں کو حکومت میں برابر کی نمائندگی دی جائے گی، سعودی عرب نے معاہدے کی توثیق کر دی۔ معاہدے کا باضابطہ اعلان خود محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر کیا اور اس معاہدے کو معاہدہِ ریاض کا نام دیا۔ محمد بن سلمان نے اسے یمن میں خونریز جنگ بندی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جس میں یمنی حکومت اور جنوب میں موجود باغی ایک عرصے کشت و خون میں رہنے کے بعد امن معاہدے کی جانب بڑھے ہیں۔ واضح رہے کہ انصار اللہ نے اس معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش