0
Thursday 7 Nov 2019 11:00

سندھ، ہالہ میں المناک حادثہ، مسافر کوچ اور رکشہ میں تصادم، 9 افراد جانبحق 5 زخمی

سندھ، ہالہ میں المناک حادثہ، مسافر کوچ اور رکشہ میں تصادم، 9 افراد جانبحق 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے علاقے ہالا میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ کی رکشے کو ٹکرمیں 9 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ نیو سعید آباد کے قریب باروچو باغ کے نزدیک پیش آیا، جہاں کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے مزدوروں سے بھرے رکشے کو ٹکر مار دی۔ جس میں 8 محنت کش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے 6 زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا، جہاں ایک اور مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کوچ اور ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
 
خبر کا کوڈ : 826024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش