0
Thursday 7 Nov 2019 11:03

ڈاکٹرز کا ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ہے، لاہور ہائیکورٹ

ڈاکٹرز کا ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ہے، لاہور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ہے، وکلا بھی ہڑتال کرتے ہیں لیکن اہم کیسز میں پیش ہوتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، پی ایم ڈی سی، کالج آف فزیشن اور ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ او پی ڈی میں ہڑتال نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئینی طور پر پروفیشنل ہڑتال کر سکتے ہیں؟ یہ ہیلتھ سیکرٹری کا قصور ہے کہ معاملہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کے بیٹھنے تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

عدالت نے کہا کہ فوجداری مقدمہ درج ہو گا، ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کے وکیل نے کہا کہ یہ ینگ ڈاکٹرز نہیں بلکہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ہیں، پروفیشنل ہڑتال نہیں کر سکتے۔ عدالت نے کہا کہ وکلا بھی ہڑتال کرتے ہیں لیکن اہم کیسز میں پیش ہوتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب آپ قانون لے کر آئے تو سب کو اعتماد میں لیا؟۔ ڈاکٹرز کے وکیل نے کہا کہ ہمیں کچھ وقت دیا جائے،  ہم ابھی طے کر لیتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ مشاورت کر لیں قانون سے متعلق کیا کرنا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس حوالے سے تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 826025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش