0
Thursday 7 Nov 2019 11:20

کم سے کم مطالبہ وزیراعظم کا استعفٰی اور زیادہ سے زیادہ ملک میں نئے الیکشن کا ہے، مفتی کفایت اللہ

کم سے کم مطالبہ وزیراعظم کا استعفٰی اور زیادہ سے زیادہ ملک میں نئے الیکشن کا ہے، مفتی کفایت اللہ
اسلام ٹائمز۔ مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں کہ کم سے کم مطالبہ وزیراعظم کا استعفٰی اور زیادہ سے زیادہ ملک میں نئے انتخابات ہے، وزیراعظم دھرنے والوں پر رحم کریں اور استعفٰی دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران درمیان میں خود آئے، ہم نے نہیں بلایا، پارلیمان کی بالادستی کیلئے مطالبات سامنے رکھے ہیں، کم سے کم مطالبہ وزیراعظم کا استعفٰی اور زیادہ سے زیادہ ملک میں نئے الیکشن کا ہے، وزیراعظم دھرنے والوں پر رحم کریں اور استعفٰی دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی پہلے بھی بنی، آج تک اس کا ایک اجلاس بھی نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کی بے بسی اچھی طرح جانتا ہوں۔ مفتی کفایت اللہ نے وزیراعظم کو وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ دھرنے والوں کو کنٹینر دیں گے، وعدہ وفا کریں، حکومت نے دھرنے والوں کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے، ہم بیٹھے ہوئے ہیں، معاملات حکومت حل کرے گی، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئینی حق استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 826029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش