0
Thursday 7 Nov 2019 11:46

نوشہرہ، معمولی تکرار پر ناخلف بیٹے نے سگے باپ کو قتل کر دیا

نوشہرہ، معمولی تکرار پر ناخلف بیٹے نے سگے باپ کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ایک ناخلف بیٹے نے اپنے سگے باپ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، جبکہ خود بھی سر پر چوٹ لگنے سے راہی ملک عدم ہوگیا۔ رسالپور پولیس کے مطابق واقعہ ضلع نوشہرہ کے علاقے مسکین آباد رسالپور میں پیش آیا، جہاں لکٹریاں لانے پر باپ بیٹے کی آپس میں تکرار ہوگئی اور طیش میں آکر ناخلف بیٹے نے چھریوں کے وار کر کر اپنے والد کو موت کے گھات اُتار دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہونے لگا تو سر پر لکڑی سے چوٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا اور ہسپتال منتقلی کے بعد وہاں دم توڑ گیا۔ ایک ہی گھر سے باپ بیٹے کا جنازہ نکلا تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد باپ بیٹے کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 826035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش