QR CodeQR Code

لاہور، وحدت امت و ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

7 Nov 2019 12:24

تحریک بیداری امت مصطفی کے وفد کی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین اور ایچیسن کالج شعبہ علوم اسلامی کے سربراہ پروفیسر ظفراللہ شفیق سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، دونوں رہنماوں نے علامہ سید جواد نقوی کی اتحادامت کیلئے خدمات کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں مسجد بیت العتیق میں ہونیوالی ’’وحدتِ اُمت و ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور زعما کو دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کانفرنس کے سلسلہ میں تحریک بیداری اُمتِ مصطفی کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین سے منہاج سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے علامہ سید جواد نقوی کی اتحاد امت کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ دینی مدارس میں جدید رجحانات کو فروغ دے رہا ہے، جو لائق تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی نے پاکستان میں جدید مدارس کی بنیاد رکھ کر مثالی کام کیا ہے جس کو اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گے۔ ٹی بی یو ایم کے وفد نے شعبہ علوم اسلامی ایچیسن کالج کے سربراہ پروفیسر ظفراللہ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ پروفسیر ظفراللہ شفیق خالد مسجد کیولری گراونڈ کے خطیب بھی ہیں۔ پروفیسر ظفراللہ شفیق نے بھی جامعہ عروۃ الوثقی کی اتحادِ امت کیلئے کوششوں کو سراہا۔ پروفیسر ظفراللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ملت کے باہمی انتشار نے دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، موجودہ حالات امن وامان کا تقاضا کرتے ہیں اور اس حوالے سے علامہ سید جواد نقوی کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 826041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826041/لاہور-وحدت-امت-ختم-نبوت-کانفرنس-کی-تیاریاں-زور-شور-سے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org