QR CodeQR Code

ٹوئٹر کے سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لئے جاسوسی کا الزام

7 Nov 2019 12:58

عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لئے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جاسوسی کرنے والوں میں ایک سعودی شہری علی الزباراح ہے جبکہ دوسرا احمد ابو عامو ہے جس کا تعلق امریکا سے ہے، اس کیس میں تیسرے شخص احمد المتاعری کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کی۔


خبر کا کوڈ: 826058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826058/ٹوئٹر-کے-سابق-ملازمین-پر-سعودی-عرب-لئے-جاسوسی-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org