QR CodeQR Code

آئی جی پنجاب نے عیدمیلادالنبی(ص)پر سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیدیا

7 Nov 2019 13:08

سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کی نگرانی کریں تاکہ رحمت العالمین کے جشن ولادت کی مناسبت سے ہونیوالی تقریبات میں عوام بلا خوف و خطر شرکت کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید میلادالنبی کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں آنیوالی اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں حساس جلوسوں اور محافل میلاد النبی کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کی نگرانی کریں تاکہ رحمت العالمین کے جشن ولادت کی مناسبت سے ہونیوالی تقریبات میں عوام بلا خوف و خطر شرکت کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید میلادالنبی کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں آنیوالی اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور حساس اضلاع میں جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس لازمی استعمال کئے جائیں جبکہ اہم مساجد، درباروں، بازاروں اور مذہبی مقامات کے گردو نواح میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید میلادالنبی کے سکیورٹی انتظامات کرتے وقت جلوسوں کے منتظمین، مقامی علماء، عمائدین شہر اور سول سوسائٹی کی موثر تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے اور آتشبازی و ہوائی فائرنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ صوبے میں آنیوالے تمام غیرملکیوں شہریوں کی حفاظت کے فرائض ہائی الرٹ ہو کر سر انجام دے بالخصوص کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر آنیوالے معزز مہمانوں کی سکیورٹی انتظامات کی آر پی او اور ڈی پی اوز خود نگرانی کریں۔


خبر کا کوڈ: 826061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826061/ا-ئی-جی-پنجاب-نے-عیدمیلادالنبی-ص-پر-سکیورٹی-سخت-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org