0
Thursday 7 Nov 2019 13:22

وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی

وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ یہ حتمی شکل وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی۔ وزارت مذہبی امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔ نور الحق قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کی مشکلات کم کرنے اور انہیں سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کربلا، نجف، مشہد اور دیگر مقدس شہروں میں زائرین کی سہولت کے لئے ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، جبکہ جدہ میں ڈائریکٹر آفس ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 826067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش